امیت شاہ جموں پہنچے ، سالانہ امرناتھ یاترا سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/29 مئی/ ٹی آئی نیوز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کی شام کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور پونچھ میں گولہ باری سے متاثرہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان جمعہ کی شام یہاں پہنچے۔جس دوران انہوں نے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔

تفصیلات کے مطابق جموں پہنچنے کے فوراً بعد امیت شاہ کا ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے استقبال کیا اور سیدھے راج بھون چلے گئے۔

جس کے بعد دیر رات راج بھون میں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈیڑھ گھنٹے کی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے علاوہ فوج، نیم فوجی دستوں، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کی

Share This Article