حکومت جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کو تیار : راج ناتھ

File Photo

نئی دہلی 28 دسمبر: مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت چلانے کے لئے گورنر کے پاس کوئی متبادل نہیں رہ گیا تھا، اس لئے وہاں صدر راج لگایا گیا اور اب وہ وہاں اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں صدر راج کے سلسلے میں آج لوک سبھا میں قانونی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کو ایوان نے صوتی ووٹ سے منظوری دے دی ۔ قرارداد منظور کرانے کے لئے عام طور پر پہلے بحث کی جاتی ہے اور اس کے بعد اسے منظور کرایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ قرارداد پہلے منظور ہوگئی تھی اور اس کے بعد اس پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی گئی ۔ اس سلسلے میں کچھ اپوزیشن ارکان نے حکومت کی نکتہ چینی بھی کی کہ وہ ایوان میں نئے نئے طریقے اپنا رہی ہے۔
ریاست میں گورنر راج کی چھ ماہ کی مدت پوری ہونے کے بعد 19 دسمبر 2018 سے صدر راج نافذ کیا گیا ہے۔

Share This Article