ادھم پور میں مسلح تصادم آرائی : فوجی جوان از جاں ، آپریشن جاری / فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

ادھم پور /24اپریل

ضلع اودھم پور کے بسنت گڑھ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ”ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں آج صبح پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا”’اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا“۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا”گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے دوران ایک بہادر فوجی جوان زخمی ہوا جو بعد میں بہتر طبی امداد کی فراہمی کے باوصف زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا“۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

Share This Article