چوکی بل کپوارہ میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 دسمبر

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چوکی بل علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنےکے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا جنہوں نے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 2 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں آئے روز رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعات سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

Share This Article