منوج سنہا کا عالمی یوم خواتین پر ناری شکتی کو سلام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 مارچ

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم خواتین پر قوم کی ترقی کو تشکیل دینے کے لئے خواتین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف لے جائے گی۔بتادیں کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم خواتین پر قوم کی ترقی کو تشکیل دینے کے لئے میں ناری شکتی کو سلام پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف لے جائے گی’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ آئیے ہم ناری شکتی کو ہر شعبے میں بااختیار بنائیں اور انہیں ملک کی ترقی کے سفر کی رہبر بنائیں’۔

Share This Article