سرینگر میں آتشزدگی، 5 رہائشی مکان، 4 دکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 7 جنوری

سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں 5 رہائشی مکان اور 4 دکان خاکستر ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ نوہٹہ کے بہائو الدین صاحب علاقے جو ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے، میں منگل کی صبح آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع دوسرے تعمیراتی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کے لگنے کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور آگ بھجانے کی کوششوں میں جٹ گئے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو گاڑیوں و دیگر ضروری سامان کے ساتھ جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے انتہائی محنت کرکے اس آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 5 رہاشی مکانوں اور 4 دکانوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article