شہر خاص میں سیوریج لائنوں کا کام مکمل، بلیک ٹاپنگ جلد شروع ہوگی: صوبائی کمشنر کشمیر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 اگست

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ شہر خاص میں سیوریج لائنیں کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے اور اب بہت جلد بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر خاص کے لوگ خاص ہیں انہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘لالچوک تیار ہوا ہے اب لوگ پولو ویو کو بھول جائیں گے ڈاﺅن ٹاﺅن میں سیوریج لائنوں کا کام مکمل ہوا ہے اور اب بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ شہر خاص کے لوگ خاص ہیں انہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔

بدھوری نے کہا کہ ڈاﺅن ٹاﺅن میں اس لئے عام طور پر کم معائنہ کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں روڈ پر کام ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں بھی چیزیں ٹریک پر چل رہی ہیں اور بہت جلد تفصیلی طور پر وہاں بھی کام دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاﺅن ٹاﺅن کے رعناواری چوک اور خیام چوک کا کام ہوگیا ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ بڈگام میں حال ہی میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر جیسا پہلے تھا اب ایسا نہیں دکھتا ہے اور میں نے دیکھا کہ کولگام بھی پہلے جیسا اب نہیں دکھتا ہے۔یو این آئی

Share This Article