گاندر بل میں سات قمار باز گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر::گاندربل پولیس نے جواریوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر7قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا اورداﺅپر لگائی گئی ہزاروں روپے کی رقم ضبط کی۔ پولیس اسٹیشن گاندربل کو کچھ عرصے سے اس بات کی مسلسل شکایات موصو ل ہورہی تھیں کہ قمار بازوں نے کئی علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کئے ہیں جہاں دن رات جوا کھیلا جاتا ہے ۔اسی طرح کی ایک شکایت کے تناظر میں پولیس کی ایک ٹیم نے شیخ زو علاقے میں اُس وقت7جواریوں کو رنگے ہاتھوںدھر لیا جب وہ جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔جن قمار بازوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں توصیف احمد گورو ولد عبدالستار، آصف احمد کلو ولد غلام نبی اور محمد اشرف گورو ولد محمد جمال ساکنان ننی نارہ سمبل، محمد مقبول ڈار ولد محمد رمضان اور عبدالرشید گورو ولد عبدالعزیز ساکنان شیخ زو، نذیر احمد گورو ولد غلام محمد ساکن واسکورہ اورنصیر احمد بیگ ولد علی محمد ساکن ونگی پورہ سمبل شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران داﺅ پر لگائے گئے5300روپے اور تاش کے پتے بھی پولیس نے ضبط کرلئے۔گرفتارقمار بازوں کے خلاف باضابطہ ایف آئی آرزیر نمبر31/2018درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے