نئی دہلی، 21 فروری (یواین آئی) دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی پرکاش جروال کو امبیڈکر نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
’آپ ‘کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے ٹوئٹ کرکے ممبر اسمبلی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا’’ دہلی پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے ممبر اسمبلی کو گرفتار کیا گیاہے۔

