بالاسور، 20 فروری (یواین آئی) سطح سے سطح تک مار کرنے والے درمیانہ فاصلے کی اگنی
II -ببیلسٹك میزائل کا آج کیا گیا استعمال ٹسٹ (یوزر ٹرائل) کامیاب رہا۔ یہ ٹسٹ اڑیسہ کے ساحل پر دھرما کے قریب عبدالکلام جزائر میں چوتھے لانچنگ کیمپس سے کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھوس پروپیلنٹ پر مشتمل سطح سے سطح میں مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل کا تجربہ صبح 8.38بجے کیا گیا. یہ میزائل 2004 میں پہلے ہی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے اور اس کا استعمال فوج کے 555 ویں میزائل گروپ کی طرف سے کیا جائے گا۔
یہ میزائل ایک ٹن وزنی جوہری مواد لے جانے کے قابل ہے اور اسے حیدرآباد میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی ایڈوانسڈ سسٹمز لیباریٹری نے تیار کیا ہے۔ یہ میزائل اینٹی گریٹیڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی جی ایم ڈی پی) کا حصہ ہے اور دوسرے مرحلہ میں آن بورڈ تھسٹرز پر مشتمل ہے۔اس کے دونوں مراحل میں ٹھوس پروپیلنٹ ایندھن کے فارمولہ کا استعمال کیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق 20 میٹر طویل اور ایک میٹر فریم والے 17 ٹن وزنی یہ میزائل ایک ہزار کلو گرام کے وزن لے جانے کے قابل ہے اور اس کی طاقت دو ہزار کلو میٹر سے زیادہ ہے جسے بوجھ کے مطابق تین ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اسے روڈ موبائل اور ریل موبائل لانچر سے بھی داغا جا سکتا ہے۔
یو این آئی،

