سرےنگر:: گزشتہ ہفتے وادی کے بالائی علاقوں و میدانی علاقوں میں بارشوں اور برفباری ہونے سے اگر چہ رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم دن میںکھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے شدید سردی کی لہر کے بیچ سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ دو دنوں کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔ گزشتہ ہفتے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں و میدانی علاقوں میںبرف باری سے اگرچہ رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی تاہم سرد ہوائیں جاری رہنے اور دن میں دھوپ کھلنے کی وجہ سے وادی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی سخت مشکلات کے شکار ہو رہے ہیں۔
سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں رات کا درجہ حرارت مسلسل کم ہورہا ہے اوربالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی کی لہر جاری ہے۔اسی دوران لداخ اور کرگل قصبہ میں پارہ گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب قصبہ میں ہرگذرتے دن کے ساتھ سردی میںاضافہ ہورہا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ دو دنوںتک وادی میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔ادھر وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر نے ایک طرف لوگوں کو مصائب و مشکلات کے شکار کیا ہے وہیں دوسری طرف وادی میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ عروج پر ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
