آصفہ کے قتل میں ملوث ملزم کے حق میں ریلی ،ترنگا کی توہین:پی ڈی پی

سری نگر: رےاست مےں بر سر اقتدار پی ڈی پی نے کھٹو عہ کی کمسن آصفہ کے رےپ اور قتل مےں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ےہ اےک غےر انسانی فعل ہے اور اےسے افراد کی رہائی کا مطالبہ کر نے والے لوگ قومی جھنڈا ہاتھ مےں لے کر جھنڈے کی توہےن کر رہے ہےں ۔

مخلوط سر کار کی اکائی پی ڈی پی کے جنرل سےکرےٹری برائے جموں وےد مہاجن نے کہا کہ آصفہ کے قتل اور رےپ مےں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل مےں لائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ےہ اےک غےر انسانی فعل ہے اور اےسے افراد کی رہائی کے لئے احتجاج کر نے والے لوگوں نے ہاتھوں مےں قومی جھنڈا اٹھا رکھا تھا اور ان لوگوں نے جھنڈے کی توہےں کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوران احتجاج قومی جھنڈا ہاتھوں مےں اٹھا رکھا تھا انہوں نے جھنڈے کی تو ہےن کی ہے ۔وےد مہاجن نے کہا کہ جموں کے لوگوں نے پہلے ہی غےر انسانی حر کت کے خلاف اپنا احتجاج درج کےا ہےاور ےہاں کے لوگ اےسی کسی بھی غےر انسانی کام کی مذمت کرتے ہےں ۔انہوں نے لوگوں سے اپےل کی کہ وہ اےسے لوگوں کا کسی بھی طرےقے سے ساتھ نہ دےں جو اےسے گھناونے فعل کے مر تکب ہےں ۔

انہوں نے کہا کہ قومی جھنڈا ہماری شان ہے اور ہمےں اس کو اےسے کاموں کے لئے استعمال نہےں کر نا چاہئے جن سے جھنڈے کی توہےن ہو ۔ےاد رہے کہ گزشتہ روز آ صفہ کے قتل اور رےپ کی تحقےقات کر نے والی خصوصی ٹےم نے اےک اور شخص کی گر فتاری عمل مےں لائی جس کی شناخت سر ےندر کمار کے بطور کی گئی جب کہ معاملے کی نسبت پولےس نے اےک اےف آئی آر زےر نمبر 10/2018 U/S 363,320,376,302آر پی سی کے تحت درج کےا ہے جبکہ 28سالہ دےپک کھجورےہ کو پہلے ہی پولےس نے گرفتار کےا تھا۔کے این ایس

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے