گاندر بل حادثہ:لاپتہ سیاح کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 اپریل

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہنگ سونہ مرگ علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران لاپتہ ہونے والے سیاح کی تلاش منگل کو تیسرے روز بھی جاری ہے۔

بتادیں کہ گندربل کے ہنگ سونہ مرگ علاقے میں اتوار کے روز ایک تویرا گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالہ سندھ میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ ایک سیاح ہنوز لاپتہ ہے۔ اس واقعے میں تین افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نالہ سندھ میں لاپتہ ہونے والے سیاح کی تلاش کے لئے پولیس، ایس ڈی آر ایف یونٹ اور مقامی رضاکاروں نے منگل کو تیسرے روز آپریشن تیز تر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی شام خراب موسمی حالات اور اندھیرے کی وجہ سے اس آپریشن کو بند کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح یہ آپریشن وسیع پیمانے پر دوبارہ شروع کیا گیا۔

Share This Article