موسم کی قہر سامانیاں: ڈوڈہ اور رام بن میں دو لڑکے پانی میں ڈوب گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،29اپریل

جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ ڈوڈہ اور کرول رام بن میں دو لڑکے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرول رام بن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اراضی کھسکنے کی وجہ سے مٹی کے تودے نیچے گر آئے جس کی زد میں تیرہ سال کا لڑکا بھی آیا اور وہ دریائے چناب میں غرقآب ہوا۔
کیو آر ٹی رام بن اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دریں اثنا ڈوڈہ ضلع کے دیسہ کنڈا نالہ میں پیر کی دوپہر شدیدبارشوں کے دوران فردوس احمد گجر ولد قاسم گجر اپنے رہائشی مکان کے قریب واقع نالہ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران لڑکے کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔

Share This Article