سرینگر جموں شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 30 اپریل

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز معطل ہے تاہم اس کی بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے۔

حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی مکمل بحالی تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘قومی شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے، مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مکمل بحالی تک اس پر سفر نہ کریں’۔

بتادیں کہ مسلسل بارشوں سے کئی مقامات پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

Share This Article