بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی ، جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26اپریل / ٹی آئی نیوز

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جس میں 28 اپریل تک گرج چمک، آسمانی بجلی،ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ”سرینگر میں گزشتہ رات 8.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 10.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے سیاحتی پہلگام میں گزشتہ رات 2.8 ڈگری کے مقابلے میں 5.2 ڈگری اور گلمرگ میں گزشتہ رات 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article