ہند وارہ کے نوگام سیکٹر میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شمالی قصبہ ہند وارہ کے نوگام سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے ممکنہ منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کر لیا

پولیس کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر ہندواڑہ پولیس اور فوج کی نوگام بریگیڈ نے نوگام سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ نیریان جنگل میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا جس دوران

چار میگزین کے ساتھ دو ایم سیریز رائفلیں،تین میگزین کے ساتھ دو چینی پستول، دو دستی بم اور کچھ زندہ راو¿نڈبر آمد لئے گئے

انہوں نے کہا کہ
اس سلسلے میں تھانہ قلم آباد میں ایف آئی آر نمبر 39/2025درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سیکورٹی فورسز امن، عوامی تحفظ اور منشیات سے پاک اور دہشت گردی سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share This Article