وزیر اعظم مودی 12اپریل کو ادھم پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے :رویندر رینا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،08اپریل

بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ وزیر اعظم مودی 12اپریل کو جموں وارد ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ مودی جی ادھم پور میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی جموں پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 12اپریل کو وزیر اعظم مودی ادھم پور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے تقریر کریں گے۔ان کے مطابق اس ریلی میں زائد از دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

رویندر رینانے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی کو دیکھنے کی خاطر لوگوں میں کافی جوش اور ولولہ دیکھاجارہا ہے۔انہوں نے ریلی میں تمام خطوں کے لوگوں کی ریکارڈ توڑ شرکت کا دعویٰ کیا ہے۔رویندر رینا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا ، دفعہ 370کی منسوخی کے باعث یونین ٹریٹری میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے۔بھاجپا صدر نے بتایا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کی خاطر بی جے پی نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔

Share This Article