رام بن سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں ، 5 مارچ

جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے میں پیر کی شب سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں کم سے کم دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک قومی شاہراہ پر کی شب قریب ساڑھے بارہ بجے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK 14 9874 ایک گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور دو افراد کو نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت 25 سالہ حکیم الدین ولد عبدالرشید اور 25 سالہ طارق احمد ساکنان سنگلدان گول کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔بتادیں کہ اسی ضلع کے اکھرال علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئی۔

Share This Article