میر واعظ عمر فاروق کی سال نوکے موقع پر دنیا میں امن و سکون قائم ہونے کی دعا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم جنوری

میر واعظ عمر فاروق نے سال نو کی آمد پر پوری دنیا میں امن و سکون اور خوشی و خوشحالی قائم ہونے کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے’

۔موصوف میر واعظ نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘شمسی سال نو 2025 کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں امن، خوشحالی اور سکون قائم کرے’۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دعا کرتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں انصاف، وقار اور خوشیوں کی بہار آئے۔ ہم تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی عوام کے دکھوں کے خاتمے کے لیے بھی دعا گو ہیں’
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہر مظلوم کو سہارا عطا کرے’۔

Share This Article