” کھیلو انڈیا “ میں شامل تمام کھلاڑی محفوظ ،تمام کھیل مقابلے شیڈول کے مطابق :سیکرٹری سپورٹس کونسل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /22فروری /

شہرہ آفاق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں پر بھاری برفانی تودہ گر آنے کے بعد جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نظہت گل نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔

سیکرٹری اسپورٹس کونسل جموں و کشمیر نظہت گل نے کہا کہ گلمرگ کے کھلن مرگ میں برفانی تودہ گرنے کے بعد کھیلو انڈیا کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔ تمام کھیل مقابلے شیڈول کے مطابق چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کو کھلن مرگ علاقے سے ٹکرانے والے برفانی تودے نے کنگڈوری فیز 1 میں کھیلو انڈیا ونٹر کھیل مقابلوں 2024 کے سکی اور سنو بورڈ ایونٹس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو متاثر نہیں کیا ہے۔کیونکہ ان کیلئے حفاظت کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلمرگ میں افروات چوٹی پر کھلن مارگ پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ایک اسکائیر ہلاک اور 7دیگر کو بچا لیا گیا تھا ۔

Share This Article