جموں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے پوسٹس پر پابندی عائد :ڈپٹی کمشنر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،07فروری

جموں میں سوشل میڈیا پورٹلز پر ایسے پیغامات اپ لوڈ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیاہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو زک پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہو۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر جموں کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں پر توہین آمیزاور اشتعال انگیز پیغامات/پوسٹس شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق اس طرح کے پیغامات سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہذا اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا یہ حکم فوری طورپر نافذ العمل ہوگا اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں ریزرویشن بل پاس ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کے ساتھ ساتھ من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افواہوں سے بچنے کی خاطر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ مجوزہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بھی ضلعی انتظامیہ نے سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

Share This Article