کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

جموں، 4 جنوری

ضلع کشتواڑ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجکر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دو روز قبل 2 جنوری کو جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

قبل ازیں سرحدی ضلع کپوارہ میں 30 دسمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں 26 دسمبر کو تین زلزلے آئے جبکہ 18 دسمبر کو یکے بعد دیگرے پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔یو این آئی

Share This Article