بانڈی پورہ میں ایس پی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 19 دسمبر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دوران شب ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں ایک ایس پی او کو دل دورہ پڑ گیا جس کے بعد اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت معراج الدین لون ولد عبدالعزیز لون ساکن چٹی بندے بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی اہلکار پولیس اسٹیشن حاجن میں تعینات تھا۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے اموات واقع ہونے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ یو این آئی

Share This Article