ڈوڈہ میں اراضی تنازعہ کو لیکر مبینہ طور چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 30 ستمبر

ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں اراضی تنازعہ کو لے کر دو بھائیوں کے درمیان ہوئی ہاتھا پائی کے نتیجے میں مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی جو پیشہ سے ایک استاد تھا، کو قتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے بھلیسہ کے سنوارہ گاﺅں میں اراضی تنازعہ کو لے کر دو بھائیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس دوران امتیاز احمد ولد نذیر احمد نامی چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اشتیاق احمد کو شدید زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اشتیاق احمد کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال گنڈوہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو جی ایم سی ڈوڈہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اشتیاق احمد پیشے سے استاد تھے جبکہ امتیاز احمد پولیس میں ایس پی او کے بطور تعینات تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔یو این آئی

Share This Article