اودھم پور میں سڑک حادثہ، 3 ازجان ایک زخمی، بچاو آپریشن جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے ڈوڈو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 3 افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں ایک ٹرک بٹو نالے میں گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی اودھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘اودھم پور کے ڈوڈ میں ایک ڈمپر کے کھائی میں گرجانے سے تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا’۔

انہوں نے کہا کہ زخمی ابھی بھی گاڑی کے نیچے پھنسا ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی لوگوں کی طرف سے بچائو آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی ۔

Share This Article