سری نگر میں آتشزدگی، دو منزلہ شاپنگ کیمپلیکس خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، سری نگر کے نوگام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دومنزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں دو منزلہ شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شاپنگ کیمپلیکس میں ہارڈ وئیر کے 7 دکان اور 2 گودام موجود تھے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کی بر وقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی۔

Share This Article