شوپیان چلو:پابندیاں ،میر واعظ پولیس حراست میں ،ملک یاسین شوپیان پہنچنے میں کامیاب

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر :شوپیان چلو کا ل کے پیش نظر انتظامیہ نے آج شہر سرینگر کے سات پولیس کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں اور بندشیں عائد کیں جبکہ جنوبی کشمیر میں بھی دفعہ144کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا ۔

ادھر میر واعظ عمر فاروق نے خانہ نظر بندی توڑ کر شوپیان کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی ،تاہم پولیس نے اُنہیں رہائش گاہ کے باہر ہی حراست میں لیا جبکہ سخت ترین بندشوں اور ناکہ بندی کے باوجود لبریشن فر نٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک شوپیان پہنچنے میں کامیاب ہوئے،جس اِس وقت شوپیان کی مرکزی جامع مسجد میں موجود ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے