لرگام ترال میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد

JAMMU,MAY 1 (UNI):-Cache of arms and ammunition seized from a hideout in Ramban district of Jammu and Kashmir on Monday.UNI PHOTO- UNI PHOTO-18U

سری نگر،5مئی

پلوامہ کے لرگام ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ لرگام ترال میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بشیر احمد کے گھر کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے ایک رائفل، دو میگزین اور 56گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بشیر احمد کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article