اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہند-پاک کے درمیان ثالثی کی پیشکش

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Antonio Guterres, United Nations High Commissioner for Refugees speaks during a press conference at the Launch of the Regional Flash Appeal Following recent events in Libyan Arab Jamahiri

اقوام متحدہ، : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے ہندوستان اور پاکستان سے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر مسلسل ہو رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہاں نيويارك میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران مسٹر گوتریس نے یہ بات کہی۔ مسٹر گوتریس نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہو رہی اموات کو ٹالنے کے مقصدسے اس بات چیت کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈزارك نے کہا کہ اقوام متحدہ کےسربراہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ دونوں پڑوسی ملک مسٹر گوتریس کی بات مانیں۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کشمیر کے علاقے کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک سے اس سلسلے میں بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے۔
یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے