سرینگر :اری گیشن ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان کی قیادت میں ایک وفد اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز سے ملاقی ہوا ،جس دوران وفد نے چیف انجینئر کی نوٹس میں ملازمین کے کئی معاملات لائے ۔اس موقع پر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز نے ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے اور رُکی پڑی تنخواہیں واگزار کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
بیان کے مطابق اری گیشن ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان کی قیادت میں ایک وفد اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز سے ملاقی ہوا۔وفد میں مذکورہ فیڈریشن کے صدر غلام محی الدین وانی ،چیئرمین محمد شفیع احمد آہنگر وغیرہ شامل تھے ۔میٹنگ میں اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز کے علاوہ ایس سی میکنکل آفاق احمد اور ایس او رینہ اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔
اری گیشن ایمپلائز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نذیر احمد گنائی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اری گیشن ایمپلائز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان نے اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز کی نوٹس میں عارضی ملازمین کی رُکی پڑی تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔وفد نے ملازمین کے دیگر معاملات بھی اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز کی نوٹس میں لائے۔
بیان کے مطابق اس موقع پر اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر شاہنواز نے ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے اور رُکی پڑی تنخواہیں واگزار کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈی پی سی معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ۔
