جموں کشمیر کے9773عازمین فریضہ حج انجام دیں گے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: امسال جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے9773عازمین فریضہ حج انجام دیں گے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں ریاست کے حج کوٹا میں 1670نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان باتوں کی جانکاری حج اور اوقاف کے ریاستی وزیر عبدالرحمان ویری نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی میں دی۔انہوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 32333عازمین نے حج کےلئے درخواست دی تھی ، تاہم ریاست کا کوٹا صرف9773ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الاٹ شدہ کوٹا میں1959نشستیں 70سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کےلئے مخصوص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 7814عازمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ویری نے کہا کہ امسال ریاست کو الاٹ کئے گئے حج کوٹا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں1670سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مجموعی طور منتخب9773عازمین کی فہرست اور کور نمبر ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ منتخب عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عبدالرحمان ویری نے کہا کہ حکومت حج عازمین کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے حج کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ عازمین حج کےلئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے