وادی ، جموں اور لداخ خطے میں شدید سردی کی لہر جاری ، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.4ڈگری درج

SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Parts of famous Dal Lake in Srinagar freez again as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 6.

سرینگر /24دسمبر / ٹی آئی نیوز

چلہ کلان میں بھی د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ اسی دوران سرحدی ضلع کپواڑہ اور بھدرواہ میں رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ،پہلگام میں منفی 6.4 ڈگری اور گلمرگ میں بھی منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ادھر جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

Share This Article