گاندربل میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور گرفتار/ پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گاندربل /28اکتوبر / ٹی آئی نیوز

پولیس نے گاندربل میں ”ہٹ اینڈ رن کیس “میں ملوث ایک ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے
پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم ڈرائیور، جو دریند علاقے میں ”ہٹ اینڈ رن کیس “میں ملوث تھا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار منظور احمد کالو ساکنہ سمبل موقع پر ہی دم توڑ گیا کو گرفتار کیا گیا
ملزم ڈرائیور کی شناخت اشائی باغ نگین سرینگر کے غلام حسن کاندرو کے بطورہوئی ہے اور گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 306/22، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article