اوڑی میں درندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ ،پانچ فدائین ازجان :ایس پی وید

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Nowgam Sector : Army personnel take position at the site of encounter where two Army soldiers and two militants were killed, at Nowgam Sector on Line of Control (LoC) in north Kashmir on Saturday. PTI Photo(PTI7_30_2016_000127A)

اُوڑی :پولیس و فون نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا گیا ،جس دوران در اندازی مخالف آپریشن میں جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ پانچ فدائین جنگجو ازجان ہوئے ۔ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اِسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوڑی سیکٹر کے دو لاجانا علاقے میں لائن آف کنٹرول پر یہ در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔

دفاعی ترجمان نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے اوڑی سیکٹر کے دولاجانا علاقے میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ۔انہوں نے کہا کہ در اندازی مخالف میں تال حال پانچ فدائین جنگجو ازجان ہوئے جبکہ آپریشن اور تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا کہ فوج، ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف نے آج صبح اُوڑی سیکٹر کے دولاجانا میں ایک مشترکہ مہم چلائی جس میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف سے سرحد میں اندر دراندازی کرنے کی کوشش کررہے پانچ فدائین جنگجومارے گئے۔

ڈاکٹر وید نے کہا کہ فوج وفورسز نے جنگجوﺅں کو خودسپردگی کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کردی۔فورسزنے بھی جوابی کارروائی کی جس میں پانچ فدائین جنگجومار ے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے تھے لیکن بعد میں مزید دو مار ے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے ہے ،جاں بحق جنگجو فورسز پر فدائی حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پانچ جنگجوﺅں کی نعشیں برآمد کی گئیں اور اُنکی تحویل سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ۔

ڈاکٹر وید نے ٹوئیٹ کرکے کہا ’ جموں و کشمیر پولیس /فورس/سی آر پی ایف نے اُوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کررہے 5 ملی ٹنٹوںکو مار گرایا ہے، چھٹے جنگجو کی تلاش جاری ہے۔یہ در اندازی ایسے وقت میں ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا جب ہند پاک کے درمیان الفاظی جنگ میں شدت دیکھنے کو ملی رہی ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے