تعمیل ارشاد نیوز ڈیسک
کشمیر کے گلمرگ اور پہلگام اور ہماچل پردیش کے کئی علاقے میں زبردست برف باری ہوئی ہے،جسکا اثر شمالی بھارت کے کئی ریاستوں میں واضح طور پر دکھ رہا ہےجہاں سردی سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔
اتر پردیش کے متعدد علاقوں میں گھنا کہرا چھایا رہا۔ اور ان علاقوں میں سخت سردی پڑ رہی ہے۔ سردی کی وجہ سے مظفر نگر اور شاملی میں چار افراد کے مرنے کی خبر ہے۔ مظفر نگر میں آج درجہ حرارت 3.4 ڈگری سلسیز تک گر گیا۔ وہیں سلطان پور اور فرصت گنج میں سب سے کم 2.8 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔
لداخ اور وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے۔ کشمیر میں ابھی 40 روزہ چلئی کلاں کا دور چل رہا ہے۔ ان دنوں سردی شباب پر ہوتی ہے۔ گلمرگ کا درجہ حرارت 0 سے 9 ڈگری درج کیا گیا ہے۔ اور جنوبی کشمیر کے کوکرگان شہر کا درجہ حرارت سب سے کم 3.4 ڈگری سلسیز درج کیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش میں بھی سردی مستقل بڑھتی جا رہی ہےاور برف باری بھی جاری ہے۔گزشتہ چند دنوں سے ریاست ہریانہ اور پنجاب میں سردی میں سخت اضافہ ہو ا ہے۔ پنجاب میں امرتسر کا سب سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سلسیز درج کیا گیا۔ جبکہ ہریانہ میں نارنول کا سب سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سلسیز رہا۔ان دونوں ریاستوں میں کہرے کی وجہ سے لوگ 50 میٹر سے آگے کچھ دکھائی نہیں پڑ رہا ہے۔
ریاست راجستھان میں 1.2 ڈگری سلسیز درجہ حرارت کےساتھ الور سب سے سرد مقام رہا۔بشمول سری نگر اور پلانی یہاں کے متعدد مقامات پر زبردست کہراچھایا رہا۔
دارالحکومت دہلی کا درجہ حرارت 7.8 ڈگری درج کیا گیا۔ یہان صبح گھنا کہرا چھایا ہوا تھا۔

