جموں میں فضائی اڈے پر ڈرون حملے ; وزرات داخلہ نے تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/29جون/سی این آئی// جموں میں فضائی اڈے پر ڈرون حملوں کے بعد مرکزی وزرات داخلہ نے اس کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے )کو سونپ دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے فضائی اڈے پر گزشتہ رات ہوئے ڈرون حملوں کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کو سونپ دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کو بتایا گیا کہ این آئی اے اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکار پہلے ہی جموں وارد ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن حساس علاقے میں ہوئے دھماکوں نے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگائے۔ ان حملوں میں ایک عمارت کی چھت پر کو نقصان ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

Share This Article