سوپور:جاں بحق نوجوان پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور: ہرون ۔بومئی سوپور میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ازجان کئے گئے 25سالہ نوجوان عارف احمد صوفی کو جمعرات کے روز آبائی علاقہ یونسو سوپور میں پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔نوجوان کی ہلاکت پر علاقے میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے اور ہلاکت پر خدشات کا اظہار بھی کیا ۔

اطلاعات کے مطابق یونسو سوپور میں جمعرات کے روز بدھ کی شب نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے گئے ۔عارف احمد صوفی ولد محمد مقبول صوفی ساکنہ وحی پورہ یونسو سوپور کو نامعلوم بندوق برداروں نے بدھ کی شب ہرون ۔بومئی سوپور میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے یہاں نزدیک سے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ عارف احمدصوفی اپنے ضعیف والدین کا سہارا تھا ۔عارف پیشے سے(Medical Representative ) طبی نمائندہ تھا ۔نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ازجان ہوئے عارف کی نماز جنازہ آبائی علاقہ یونسو سوپور میں ادا کی گئی ۔جاں بحق نوجوان کے جلوسِ جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ،جس دوران یہاں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے جبکہ پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے۔

بعد ازاں فلک شگاف نعروں کے بیچ ازجان نوجوان کی میت کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا ،اس دوران یہاں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے اور ہلاکت پر خدشات کا اظہار بھی کیا ۔

دریں اثناءحریت (ع) چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے نوجوان کی ہلاکت کی مذمت کی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے