سرینگر:شبانہ بارشوں اور ہلکی برفباری کے بیچ کشمیر میں سال کے سرد ترین چالےس دنوں پر مشتمل ”چلہ کلان“ آج سے شروع ہوا ہے۔رات12بجے سے شہنشاہِ زمستان کی بادشاہت کا دور شروع ہوا ۔
21 دسمبر سے 31جنوری تک40دنوں تک رہنے والے چلہ کلان میں عمومی طور پر سردی کے ریکارڈ قائم ہوتے رہے ہیں۔ اس موسم میں پانی کی سطح جم جانے کے علاوہ نل بھی جم جاتے ہیں اورسردی اپنے شباب پر ہوتی ہے۔
چلہ کلان کے بعد چلہ خ±رد کے 20دن اور چلہ بچہ کے10دن بھی ہوتے ہیں اور یہ فروری کے آخر تک شدید سردی کے تین مرحلے ہوتے ہیں۔اسی موسم میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے اور بارش کے علاوہ برف باری بھی ہوتی ہے اور شدید سردی کی لہر نہ صرف شہر سرینگر بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رہتی ہےں۔
چلہ کلان کی سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات ،کانگڑیاں اور گیس بخاریوں اور سوکھی سبزیوں کا ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
اس موسم میں کشمیر کے لوگوں کے کھانے کے انداز بھی بدل جاتے ہیں۔ جہاں گرم پانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے وہاں ایسی سبزیاں بھی تیار کی جاتی ہیں جوگرمیوں کے دنوں میں سکھاکراِسی موسم کےلئے رکھی جاتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے نتیجے میں شمال و جنوب میں سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام اور گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.3ڈگری اورمنفی5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔لہیہ اور کرگل میں بالترتیب منفی9.2اورمنفی6.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
خطہ جموں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے جو تفصیلات فراہم کی ،ا±س کے مطابق جموں میں شہر میں کم ازکم درجہ حرارت11ڈگری ،کٹرا میں 12.1ڈگری ،بٹوت میں5.4ڈگری ،بانہال میں 3.9ڈگری ،بھدروارہ میں 3.4اور ادھمپور میں10.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام اور گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3ڈگری اورمنفی6ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا۔خطہ جموں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے جو تفصیلات فراہم کی ،ا±س کے مطابق جموں میں شہر میں کم ازکم درجہ حرارت 7.7ڈگری ،کٹرا میں 9.5ڈگری ،بٹوت میں 5.1ڈگری ،بانہال میں منفی0.2ڈگری ،بھدروارہ اور ادھمپور میں 4.9ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا۔
