سوپور ولر جھیل کے گرد بھنڈ کی عدم موجودگی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
representational pic

سوپور کے ہتھ لنگو علاقے کے عوام نے کہا ہے کہ جھیل ولر کے ارد گرد بھنڈ کی عدم موجودگی سے عوام کوکئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جھیل ڈل کا پانی بستیوں کی طرف داخل ہوکرسیلابی صورتھال پیدا کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو دوبنے کا خدشہ بھی لاحق رہتا ہے۔عوام نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ جھیل ولر کے ارد گردبھنڈ تعمیر کیا جائے ۔
اس دورا ن عوام نے کہا کہ علاقے میں ایک طبی مرکز قائم ہے. محکمہ صحت نے ایک اور مرکز قائم تو کیا لیکن اس طبی مرکز میں کسی ملازم کو تعینات نہیں کیا گیا۔بلکہ پہلے سے موجود مرکز سے ہی ملازمین کو نئے مرکز میں منتقل کیا گیا۔جس سے پہلے سے موجود طبی مرکز بیکار ہوگیا ہے۔عوام نے الزام لگایا کہ سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو کام فراہم کرنے کے بہانے سے عمارتیں تعمیر تو کی جاتی ہیں جو بعد میں بیکار ہوجاتی ہیں۔اس طرح سے خزانہ عامرہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے