اسمبلی کا بجٹ اجلاس، محبوبہ مفتی کو بامقصد ثابت ہونے کی امید

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اگلے سال 2 جنوری سے شروع ہونے والے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے معنی خیز اور بامقصد ثابت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ محترمہ مفتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ’توقع ہے کہ 2 جنوری 2018 ءسے شروع ہونے والا جموں وکشمیر اسمبلی کا اجلاس معنی خیز اور بامقصد ثابت ہوگا۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر موثر اور تسلی بخش اجلاس کے لئے مل کر کام کریں‘۔ ریاستی گورنر این این ووہر انے 2 جنوری 2018ءکو صبح کے 11بجے ریاستی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا اجلاس جموںمیں طلب کیا ہے ۔
راج بھون کے ایک ترجمان نے کہا ’گورنر نے قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے تمام ممبران کو لیجسلیچر بلڈنگ نیو سیکرٹریٹ جموں میں مقررہ تاریخ اور وقت پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت دونوں ایوانوں میں گورنرکا خطاب سماعت فرمائیں گے‘ ۔ انہوں نے کہا کہ خطاب کے بعد لیجسلیچر کے دونوں ایوان متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کی طرف سے مخصوص وقت پر علیحدہ میٹنگ منعقد کریں گے۔ اس سلسلے میں گورنر نے ریاستی حکومت کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے