سرینگر ،جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت 3 روز بعد بحال ، تاریخی مغل روڑ بدستور بند

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر //وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت تین روز بعد بحال کردی گئی ہے۔

مختلف مقامات پر برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پسیاں گرآنے کے بعد اس اہم شاہراہ کو 11 دسمبر کی سہ پہر چار بجے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ کو بدستور بند رکھا گیا ہے۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’قومی شاہراہ پر جمعرات کو گاڑیاں جموں سے سری نگر کی طرف آئیں گی۔ کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس شاہراہ پر مروگ اور پنتھال کے مقامات پر پسیاں گرآ نے جبکہ جواہر ٹنل، قاضی گنڈ اور شیطان نالہ کے نذدیک برف باری ہونے کے جب گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی تھی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ بارڈر روڑس آرگنائزیشن کے اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت گذشتہ رات بحال کی گئی اور رات کے دوران رام بن اور بانہال کے درمیان پھنسی گاڑیوں کو کلیئر کیا گیا۔ تاہم انہوں نے بتایا ’مزید پسیاں گرآنے کے امکانات کو خارج نہیں کیا جاسکتا‘۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر 14 دسمبر سے اگلے احکامات تک شاہراہ پر صرف یکطرفہ ٹریفک ہی چلے گا۔

ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یکطرفہ ٹریفک سے متعلق ہدایات کا اطلاق تمام گاڑیوں بشمول سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ’شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہ کا اسٹیٹس معلوم کرنا چاہیے‘۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل کو بھی مسلسل چوتھے دن بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’مغل روڑ جمعرات کو مسلسل چوتھے دن بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا۔

پیر کی گلی اور دوسرے مقامات پر درمیانہ سے بھاری درجے کی برف باری کے بعد اس روڑ کو پیر کے روز گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا تھا‘۔ شدید برف باری کے باعث شمالی کشمیر کے بیشتر بالائی علاقوں کا اپنے ضلعی اور تحصیل ہیدکوارٹروں سے رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔ خطہ لداخ کو سری نگر سے جوڑنے والی قومی شاہراہ 10 دسمبر کو موسم سرما کے مہینوں کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کی گئی۔( یو این آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے