کولگام میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی شروع

کولگام //   جنوبی ضلع کولگام کے مضافاتی علاقہ آستان محلہ چرہٹ دیوسر میں جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی ہونے کی اطلاع ہے ۔

معلوم ہوا ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج وفورسز نے مذکورہ علاقے کا محاصرہ کیا ۔ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک پارٹی مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوﺅں فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصر ے میں دو سے تین جنگجوﺅں کے پھنسے ہوئے ہیں ،تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے