گاندربل میں کووڈ 19کی وجہ سے پہلی موت؛ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات اُٹھانے کا کیا فیصلہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/04جولائی: وسطی ضلع گاندربل میں کووڈ19کی پہلی موت کے بعد ضلع انتظامیہ نے ضلع گاندربل میں بندشیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹریفک مومنٹ اور دکانیں کھولنے کیلئے ایس او پی پر مکمل عمل کے بعد ہی اجازت دی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں کوروناوائرس کی وجہ سے پہلی موت کے نتیجے میں ضلع گاندربل میں انتظامیہ نے بندشیں مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ کوروناوائرس سے وادی میں اموات بڑھ رہی ہے تاہم زندگی کی معمولات کی سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں کوروناوائرس کے معاملوں میں اور زیادہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے فیصلہ لیا ہے کہ ضلع میں ڈبلیو ایچ اور اور مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا اور دکانیں کھولنے اور ٹریفک کی اجازت ایس او پی پر مکمل پابندی کے بعد ہی دی جائے گی ۔

Share This Article