منی شنکر ائیر کانگریس سے معطل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
نئی دہلی//   کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیباتبصرہ کرنے پر سینئرلیڈرمنی شنکرائیرکو آج پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا اور انھیں وجہ بتاو ¿نوٹس جاری کی ہے۔کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے گذشتہ شب ٹوئیٹ کرکے کہا "پارٹی نے مخالفین کے تئیں عزت واحترام کا جذبہ دکھاتےہوئے مسٹر ائیر کو وجہ بتاﺅنوٹس جاری کرکے ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ہے”
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجے والا نے کہا "یہی ہے کانگریس کی گاندھیائی قیادت اور مخالفین کے تئیں احترام کا جذبہ۔۔ کیا مودی جی کبھی یہ ہمت دکھاپائیں گے”۔واضح رہے کہ مسٹرایئرکے تبصرہ سے مچے ہنگامہ پر مسٹر گاندھی کو خودسامنے آنا پڑا تھا۔ انہوں نے مسٹر ایئر کے بیان سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وہ اورپارٹی چاہتی ہے کہ اس کے لئے وہ معافی مانگیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی کے بیان کے فورابعد مسٹرایئر نے نامہ نگاروں سے کہاکہ وزیراعظم نے بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر بنے مرکز کے افتتاح کے موقع پر کانگریس اورمسٹر گاندھی پر طنز کیوں کیا؟ وزیراعظم روزانہ ہمارے لیڈروں کے خلاف کچھ نہ کچھ بول رہے ہیں۔ ایئرنے کہاکہ میں فریلانس کانگریسی ہوں۔ پارٹی میں کسی بھی عہدہ پر نہیں ہوں اور نہ ہی پارٹی کا ترجمان ہوں، اس لئے وزیراعظم کو میں ان کی زبان میں جواب دے سکتا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر گاندھی سے ملاقات کریں گے اور جو ہدایت ملے گی اس پر عمل کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہندی زبان نہیں جانتے اورانگریزی کے لفظ کا دل میں ترجمہ کرکے ہندی بولتے ہیں۔ انہوں نے ’نیچ ‘ لفظ کا استعمال انگریزی کے لو‘ (چھوٹا) لفظ کے لئے کیا تھا، اگر ان کے استعمال کئے گئے لفظ سے کوئی الگ مطلب نکالتا ہے تو وہ اس کے لئے معذرت (معافی) چاہتے ہیں۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے