حاجن میں مبینہ فورسز زیادتیوں کے خلاف ہڑتال

حاجن  شمالی قصبہ حاجن میں جمعرات کو مبینہ فورسز زیادتیوں کے خلاف ہمہ گیر ہڑتال سے معمولات ِزندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔ اطلاعات کے مطابق قصبہ بھر میں ہر طرح کی دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
حاجن کے شہریوں کافورسز پر الزام ہے کہ بدھ کے روز ہواس باختہ ہو کر فورسز اہلکاروں نے نہ صرف گھروں میں توڑ پھوڑ کی بلکہ نوجوانوں کو پیلٹ فائرنگ کا شکار بھی بنایا جبکہ خشک گھاس کے ڈھیروں کو بھی نذر آتش کردیا ۔
ادھر فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ3سیکٹر آر آر کی ایک گشتی پارٹی قصبہ سے جارہی تھی ،جس پر شدید خشت باری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گشتی پارٹی کے کمانڈر نے بارہا ہجوم کو پتھر بازی بند کرنے کےلئے کہا ،تاہم ہجوم نے اس کے باوجود شدید پتھراﺅ کیا جسکی وجہ سے فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے ۔مشتعل ہجوم کو منتشر کر نے کےلئے ہوا میں گولیوں کے چند راﺅنڈ چلائے گئے ۔ (مزید تفصیلات کا انتظار)
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے