لاک ڈائون کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا غیر معمولی فیصلہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/22اپریل: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈائون کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت دسویں اور بارہویں امتحانات کے جوابی پرچوں کی مارکینگ گھروں میں کرنے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ سیکرٹری بورڈ نے محکمہ اسکولی ایجوکیشن کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو منظوری دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورد آف اسکول ایجوکیشن نے لاک ڈائون کے چلتے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت امتحانی پرچوں کی جانچ گھروں میں کرنے کو ہری جھنڈی دی ہے ۔ اس سلسلے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے سیکرٹری نے اس فیصلہ کو ہری جھنڈٰی دی ہے ۔ سیکرٹری بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ریاض احمد کی جانب سے جاری کر دی ایک حکمنامہ ماطبق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پہلے ہی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ بورڈ نے کلاس 10 اور 12 کے امتحانات کی بالترتیب 29 فروری اور یکم مارچ سے ٹیبل کی جانچ پڑتال یا اندرونی تشخیص کا آغاز کیا تھا جو موجودہ کووڈ کے بعد لاک ڈائون سے متاثر ہونے سے قبل 21 مارچ تک آگے بڑھا تھا۔لاک ڈائون کے چلتے اب باقی کے جوابی پرچوں کی جانچ بورڈ کیمپس کی بجائے گھروں سے ہی کی جائے گئی اور امتحانی پرچوں کی جانچ کیلئے تعینات کی گئی کمیٹی کو گھر وں پر ہی باقی کے پرچوں کی جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ (سی این آئی )

Share This Article