کشمیر میں گرمی کی لہر جاری، لوگوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تاکید

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،24 مئی

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں گرمی کی لہر اگلے 5 دنوں کے دوران جاری رہنے کے پیش نظر لوگوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور گرمی سے بچنے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلے پانچ دنوں کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کے پہاڑی علاقوں میں بھی اس دوران موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 28 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

محکمے نے لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد، بچوں اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور گرمی سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت کی طرح شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔
گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Share This Article