سجاد غنی لون نے حلقہ انتخاب ہندوارہ کا دورہ کیا
عوامی وفود سے ملاقات کے دوران مسائل بغور سنیں ، حل کرانے کی یقین دہانی کرائی 

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28 انومبر /

ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود اور ممبر اسمبلی ہندوارہ سجاد غنی لون نے آج اپنے حلقہ انتخاب ہندوارہ کا دورہ کرکے وہاں تین روز کا عوامی دربار سجایا۔اطلاعات کے مطابق ممبر اسمبلی ہندوارہ اور ریاستی وزیر سجاد غنی لون نے ڈاک بنگلہ ہندوارہ میں مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفودکے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران عوامی وفود نے وزیر موصوف کو مشکلات و مسائل کے بارے میں جانکاری دی جس دوران وزیر موصوف نے لوگوں کے مسائل بغور سنیں ۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے عوامی وفود کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو حل کرانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے کائیں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاگ بنگلہ میں وزیر موصوف کا لوگوں سے ملاقاتوں یہ سلسلے شام دیر تک جاری رہا۔

Share This Article