ایک ہفتے کی خاموشی کے بعد  لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28نومبر/

قریب ایک ہفتے کی خاموشی کے بعدراجوری میں لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پیر کی شب 6بجکر45منٹ پر راجوری میں حد متارکہ کے جھانگر علاقے میں فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے شدید فائرنگ شروع کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بیک وقت ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے گولی باری کی جس دوران مارٹر شیل بھی داغے گئے ۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری کا یہ سلسلہ اچانک اور بغیر کسی اشتعال کے شروع کیا گیاجبکہ وہاں تعینات فوج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ ریاست کے مختلف سرحدی سیکٹروں میں ہند پاک افواج کے درمیان گولی باری کے واقعات وقفے وقفے سے جاری ہیں، تاہم راجوری میں پیش آنے والا تازہ واقعہ قریب ایک ہفتے کی خاموشی کے بعد رونما ہوا ہے۔

Share This Article